صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ تفاسیر کا بیان ۔ حدیث 1910

اللہ تعالیٰ کا قول کہ قرآن فجر کا حاضر کیا گیا ہے۔ مجاہد کا بیان ہے کہ قرآن فجر سے مراد صبح کی نماز ہے۔

راوی: عبداللہ بن محمد , عبدالرزاق , معمر , زہری , ابوسلمہ , سعید بن مسیب ابوہریرہ

حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ وَابْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَضْلُ صَلَاةِ الْجَمِيعِ عَلَی صَلَاةِ الْوَاحِدِ خَمْسٌ وَعِشْرُونَ دَرَجَةً وَتَجْتَمِعُ مَلَائِکَةُ اللَّيْلِ وَمَلَائِکَةُ النَّهَارِ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ يَقُولُ أَبُو هُرَيْرَةَ اقْرَئُوا إِنْ شِئْتُمْ وَقُرْآنَ الْفَجْرِ إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ کَانَ مَشْهُودًا

عبداللہ بن محمد، عبدالرزاق، معمر، زہری، ابوسلمہ، سعید بن مسیب حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جماعت سے نماز پڑھنا تنہا نماز پڑنے سے پچیس درجہ زیادہ فضیلت رکھتی ہے اور صبح کی نماز بڑی عظمت والی ہے کیونکہ اس میں دن رات کے فرشتے جمع ہوتے ہیں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ تم چاہو تو اس آیت کو پڑھ لو اِنَّ قُرْاٰنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُوْدًا) 17۔ اسراء : 78)۔

Narrated Ibn Al-Musaiyab:
Abu Huraira said, "The Prophet said, 'A prayer performed in congregation is twenty-five times more superior in reward to a prayer performed by a single person. The angels of the night and the angels of the day are assembled at the time of the Fajr (Morning) prayer." Abu Huraira added, "If you wish, you can recite:– 'Verily! The recitation of the Qur'an in the early dawn (Morning prayer) is ever witnessed (attended by the angels of the day and the night).' (17.78)

یہ حدیث شیئر کریں