صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ جہاد اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ حدیث 188

جنگ میں ریشمی کپڑا پہننے کا بیان۔

راوی: احمد بن مقدام , خالد , سعید , قتادہ , انس

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ أَنَسًا حَدَّثَهُمْ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَالزُّبَيْرِ فِي قَمِيصٍ مِنْ حَرِيرٍ مِنْ حِكَّةٍ كَانَتْ بِهِمَا.

احمد بن مقدام، خالد، سعید، قتادہ، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عبدالرحمن بن عوف کو اور زبیر کو ریشمی کپڑے کی اجازت دے دی تھی، بوجہ خارش کے جو ان کے جسم میں تھی۔

Narrated Anas:
The Prophet allowed 'Abdur-Rahman bin 'Auf and Az-Zubair to wear silken shirts because they had a skin disease causing itching.

یہ حدیث شیئر کریں