قیلولہ کرتے وقت امام کے پاس سے الگ ہو جانے اور درخت کے نیچے لیٹنے کا بیان۔
راوی: ابو الیمان , شعیب , زہری , سنان بن ابی سنان وابو سلمہ , جابر , ح , موسیٰ بن اسمعیل , ابراہیم بن سعد , ابن شہاب , سنان بن ابی سنان دولی , جابر بن عبد اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ حَدَّثَنَا سِنَانُ بْنُ أَبِي سِنَانٍ وَأَبُو سَلَمَةَ أَنَّ جَابِرًا أَخْبَرَهُ ح و حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ عَنْ سِنَانِ بْنِ أَبِي سِنَانٍ الدُّؤَلِيِّ أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَخْبَرَهُ أَنَّهُ غَزَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَدْرَکَتْهُمْ الْقَائِلَةُ فِي وَادٍ کَثِيرِ الْعِضَاهِ فَتَفَرَّقَ النَّاسُ فِي الْعِضَاهِ يَسْتَظِلُّونَ بِالشَّجَرِ فَنَزَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَحْتَ شَجَرَةٍ فَعَلَّقَ بِهَا سَيْفَهُ ثُمَّ نَامَ فَاسْتَيْقَظَ وَعِنْدَهُ رَجُلٌ وَهُوَ لَا يَشْعُرُ بِهِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ هَذَا اخْتَرَطَ سَيْفِي فَقَالَ مَنْ يَمْنَعُکَ قُلْتُ اللَّهُ فَشَامَ السَّيْفَ فَهَا هُوَ ذَا جَالِسٌ ثُمَّ لَمْ يُعَاقِبْهُ
ابو الیمان، شعیب، زہری، سنان بن ابی سنان وابو سلمہ، جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ دوسری سند، موسیٰ بن اسماعیل، ابراہیم بن سعد، ابن شہاب، سنان بن ابی سنان دولی، جابر بن عبداللہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ ایک مرتبہ جہاد کیا جب وہاں سے لوٹنے لگے تو دوپہر ایک ایسے میدان میں ہوئی، جہاں کانٹے دار درخت بکثرت موجود تھے، تمام لوگ درختوں کے نیچے سایہ لینے کے لئے پھیل گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ایک درخت کے نیچے فروکش ہو کر اپنی تلوار اس میں لٹکا دی، اور آرام فرمایا: جب بیدار ہوئے تو ایک شخص کو اپنے پاس کھڑا دیکھا، جس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم واقف نہیں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم لوگوں سے ارشاد فرمایا کہ اس شخص نے میری تلوار کھینچ لی تھی اور کہنے لگا تھا، اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مجھ سے کون بچائے گا؟ میں نے کہا اللہ تعالیٰ نے میری حفاظت کا وعدہ فرمایا ہے! وہی میرا محافظ اور بچانے والا موجود ہے اس پر اس نے تلوار پھینک دی، اور اب یہاں بیٹھا ہوا ہے لیکن میں اس سے انتقام نہیں لوں گا۔
Narrated Jabir bin 'Abdullah:
That he participated in a Ghazwa (Holy-Battle) in the company of Allah's Apostle. Midday came upon them while they were in a valley having many thorny trees. The people dispersed to rest in the shade of the trees. The Prophet rested under a tree, hung his sword on it, and then slept. Then he woke up to find near to him, a man whose presence he had not noticed before. The Prophet said, "This (man) took my sword (out of its scabbard) and said, 'Who will save you from me.' I replied, 'Allah.' So, he put the sword back into its scabbard, and you see him sitting here." Anyhow, the Prophet did not punish him. (See Hadith No. 158)