صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ تفاسیر کا بیان ۔ حدیث 1809

اللہ تعالیٰ کا قول کہ اگر تو ان کو عذاب دے تو یہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو معاف کردے تو تو غالب اور دانا ہے ۔

راوی: محمد بن کثیر , سفیان , مغیرہ بن نعمان , سعید بن جبیر , ابن عباس

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ النُّعْمَانِ قَالَ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّکُمْ مَحْشُورُونَ وَإِنَّ نَاسًا يُؤْخَذُ بِهِمْ ذَاتَ الشِّمَالِ فَأَقُولُ کَمَا قَالَ الْعَبْدُ الصَّالِحُ وَکُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَا دُمْتُ فِيهِمْ إِلَی قَوْلِهِ الْعَزِيزُ الْحَکِيمُ

محمد بن کثیر، سفیان، مغیرہ بن نعمان، سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اے لوگو! تم قیامت کے روز اللہ تعالیٰ کی طرف اٹھائے جاؤ گے پھر تم میں سے کچھ لوگوں کو دوزخ میں ڈالا جائے گا اس وقت میں حضرت عیسیٰ کی طرح وہی کہوں گا جو انہوں نے کہا تھا کہ میں ان پر گواہ تھا جب تک میں ان میں رہا ۔

Narrated Ibn Abbas:
The Prophet said, "You will be gathered (on the Day of Resurrection) and some people will be driven (by the angels) to the left side (and taken to Hell) whereupon I will say as the pious slave (Jesus) said:– "And I was a witness over them while I dwelt amongst them…the ALMIGHTY, the All Wise." (5.117-118)

یہ حدیث شیئر کریں