صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ تفاسیر کا بیان ۔ حدیث 1788

اللہ تعالیٰ کا قول کہ آج میں نے تمہارا دین مکمل کر دیا اور ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے کہا کہ مخمصۃ کے معنی ہیں بھوک

راوی: محمد بن بشار , عبدالرحمن , سفیان , قیس , طارق بن شہاب

حَدَّثَنِا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ قَيْسٍ عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ قَالَتْ الْيَهُودُ لِعُمَرَ إِنَّکُمْ تَقْرَئُونَ آيَةً لَوْ نَزَلَتْ فِينَا لَاتَّخَذْنَاهَا عِيدًا فَقَالَ عُمَرُ إِنِّي لَأَعْلَمُ حَيْثُ أُنْزِلَتْ وَأَيْنَ أُنْزِلَتْ وَأَيْنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ أُنْزِلَتْ يَوْمَ عَرَفَةَ وَإِنَّا وَاللَّهِ بِعَرَفَةَ قَالَ سُفْيَانُ وَأَشُکُّ کَانَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ أَمْ لَا الْيَوْمَ أَکْمَلْتُ لَکُمْ دِينَکُمْ

محمد بن بشار، عبدالرحمن، سفیان، قیس، طارق بن شہاب سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہودیوں نے کہا کہ یہ آیت جو تم پڑھتے ہو اگر ہمارے متعلق نازل ہوتی تو ہم اس دن کو جس دن یہ اتری عید کا دن بنا لیتے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جواب دیا کہ میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ یہ آیت کب کہاں اور کس وقت نازل ہوئی تھی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہاں رونق افروز تھے اللہ کی قسم! کہ جب یہ نازل ہوئی تو ہم عرفات میں تھے سفیان کہتے ہیں کہ مجھے یہ اچھی طرح یاد نہیں ہے کہ وہ جمعہ تھا یا کوئی اور دن تھا۔

Narrated Tariq bin Shihab:
The Jews said to 'Umar, "You (i.e. Muslims) recite a Verse, and had it been revealed to us, we would have taken the day of its revelation as a day of celebration." 'Umar said, "I know very well when and where it was revealed, and where Allah's Apostle was when it was revealed. (It was revealed on) the day of Arafat (Hajj Day), and by Allah, I was at Arafat" Sufyan, a sub-narrator said: I am in doubt whether the Verse:– "This day I have perfected your religion for you." was revealed on a Friday or not.

یہ حدیث شیئر کریں