صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ تفاسیر کا بیان ۔ حدیث 1774

اللہ تعالیٰ کا قول کہ اپنے گھروں میں بیٹھ رہنے والے مومن اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے برابر نہیں ہوسکتے کی تفسیر کا بیان

راوی: حفص بن عمر , شیبہ , ابی اسحاق , براء بن عازب

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ الْبَرَائِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَيْدًا فَکَتَبَهَا فَجَائَ ابْنُ أُمِّ مَکْتُومٍ فَشَکَا ضَرَارَتَهُ فَأَنْزَلَ اللَّهُ غَيْرَ أُولِي الضَّرَرِ

حفص بن عمر، شیبہ، ابی اسحاق، حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ جب یہ آیت ( لَا يَسْتَوِي الْقٰعِدُوْنَ الخ) 4۔ النسآء : 95) نازل ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بلایا اور اسے لکھنے کا حکم دیا کہ ابن ام مکتوم آگئے اور اپنے نابیا ہونے کی معذرت کرنے لگے اس وقت اللہ تعالیٰ نے غَيْرَ أُولِي الضَّرَرِ نازل فرمائی۔

Narrated Al-Bara:
When the Verse:– "Not equal are those of the believers who sit (at home)" (4.95) was revealed, Allah Apostle called for Zaid who wrote it. In the meantime Ibn Um Maktum came and complained of his blindness, so Allah revealed: "Except those who are disabled (by injury or are blind or lame…" etc.) (4.95)

یہ حدیث شیئر کریں