صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ تفاسیر کا بیان ۔ حدیث 1771

اللہ تعالیٰ کا قول کہ جو کسی مسلمان کو قصداً مار ڈالے گا اس کی سزایہ ہے کہ ہمیشہ دوزخ میں رہے گا۔

راوی: آدم بن ابی ایاس , شعبہ , مغیرہ بن نعمان , سعید بن جبیر

حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا مُغِيرَةُ بْنُ النُّعْمَانِ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ قَالَ آيَةٌ اخْتَلَفَ فِيهَا أَهْلُ الْکُوفَةِ فَرَحَلْتُ فِيهَا إِلَی ابْنِ عَبَّاسٍ فَسَأَلْتُهُ عَنْهَا فَقَالَ نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ هِيَ آخِرُ مَا نَزَلَ وَمَا نَسَخَهَا شَيْئٌ

آدم بن ابی ایاس، شعبہ، مغیرہ بن نعمان، حضرت سعید بن جبیر سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ اہل کوفہ کو اس آیت کے حکم میں اختلاف تھا کیونکہ بعض اسے منسوخ اور بعض غیر منسوخ مانتے تھے لہٰذا میں نے اس بات کو حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ آیت یعنی وَمَنْ يَّقْتُلْ مُؤْمِنًا مُّتَعَمِّدًا فَجَزَا ؤُه جَهَنَّمُ 4۔ النسآء : 93) الخ قتل وغیرہ کے متعلق سب سے آخر میں نازل ہوئی تھی اور منسوخ نہیں ہے۔

Narrated Said bin Jubair:
The people of Kufa disagreed (disputed) about the above Verse. So I went to Ibn Abbas and asked him about it. He said, "This Verse:– "And whoever kills a believer intentionally, his recompense is Hell." was revealed last of all (concerning premeditated murder) and nothing abrogated it."

یہ حدیث شیئر کریں