صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ تفاسیر کا بیان ۔ حدیث 1764

اللہ کا قول کہ اپنے حاکموں کی اطاعت کرو یعنی جو صاحب امر ہے ۔

راوی: صدقہ بن فضل , حجاج بن محمد , ابن جریج , یعلی بن مسلم , سعید بن جبیر , ابن عباس

حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ يَعْلَی بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْکُمْ قَالَ نَزَلَتْ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُذَافَةَ بْنِ قَيْسِ بْنِ عَدِيٍّ إِذْ بَعَثَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَرِيَّةٍ

صدقہ بن فضل، حجاج بن محمد، ابن جریج، یعلی بن مسلم، سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ مذکورہ بالا آیت عبداللہ بن حذافہ بن قیس بن عدی کے بارے میں نازل ہوئی ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو ایک فوج کا سردار بنا کر روانہ فرمایا تھا انہوں نے فوج کا امتحان لینے کے لئے راستہ میں آگ جلائی اور فوج سے کہا کہ اس آگ میں داخل ہو جاؤ تو بہت سے لوگوں نے انکار کردیا اور کچھ راضی بھی ہو گئے تھے۔

Narrated Ibn Abbas:
The Verse: "Obey Allah and Obey the Apostle and those of you (Muslims) who are in authority." (4.59) was revealed in connection with 'Abdullah bin Hudhafa bin Qais bin 'Adi' when the Prophet appointed him as the commander of a Sariyya (army detachment).

یہ حدیث شیئر کریں