اللہ تعالیٰ کا قول کہ پس کیا حال ہوگا جب کہ ہم ہر فرقہ پر ایک ایک گواہ بنائیں گے اور اے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ کو ان کا گواہ بنائیں گے مختال اور ختال کے ایک ہی معنی ہیں یعنی مغرور نطمس وجوھا کا مطلب یہ ہے کہ ہم ان کو مٹادیں اور سعیرا کے معنی ایندھن کے ہیں ۔
راوی: صدقہ بن فضل , یحیی بن سعید , سفیان ثوری , سلیمان , ابراہیم نخعی , عبیدہ بن عمرو سلیمانی , عبداللہ بن مسعود
حَدَّثَنَا صَدَقَةُ أَخْبَرَنَا يَحْيَی عَنْ سُفْيَانَ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ يَحْيَی بَعْضُ الْحَدِيثِ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ قَالَ قَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اقْرَأْ عَلَيَّ قُلْتُ آقْرَأُ عَلَيْکَ وَعَلَيْکَ أُنْزِلَ قَالَ فَإِنِّي أُحِبُّ أَنْ أَسْمَعَهُ مِنْ غَيْرِي فَقَرَأْتُ عَلَيْهِ سُورَةَ النِّسَائِ حَتَّی بَلَغْتُ فَکَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ کُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِکَ عَلَی هَؤُلَائِ شَهِيدًا قَالَ أَمْسِکْ فَإِذَا عَيْنَاهُ تَذْرِفَانِ
صدقہ بن فضل، یحیی بن سعید، سفیان ثوری، سلیمان، ابراہیم نخعی، عبیدہ بن عمرو سلیمانی، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ مجھے قرآن پڑھ کر سناؤ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ حضور! قرآن تو آپ پر نازل ہوا ہے اور سناؤں میں! فرمایا ہاں! مجھ کو دوسرے کی زبان سے سننا اچھا معلوم ہوتا ہے تو میں نے سورت نساء کی تلاوت شروع کی اور جس وقت اس آیت پر پہنچا (فَكَيْفَ اِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ اُمَّةٍ بِشَهِيْدٍ وَّجِئْنَا بِكَ عَلٰي هٰ ؤُلَا ءِ شَهِيْدًا ) 4۔ النسآء : 41) یعنی پس کیا حال ہوگا کہ جب کہ ہر فرقہ سے ہم ایک ایک گواہ بلائیں گے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان پر گواہ بنائیں گے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر رقت طاری ہوگئی آنسو گرنے لگے اور فرمایا بس کرو۔
Narrated Abdullah bin Masud:
Allah's Apostle said to me, "Recite (of the Qur'an) for me," I said, "Shall I recite it to you although it had been revealed to you?" He said, "I like to hear (the Qur'an) from others." So I recited Surat-an-Nisa' till I reached: "How (will it be) then when We bring from each nation a witness, and We bring you (O Muhammad) as a witness against these people?" (4.41) Then he said, "Stop!" And behold, his eyes were overflowing with tears."