اللہ تعالیٰ کا قول کہ اگر تم ڈرو کہ یتیم عورتوں کے بارے میں انصاف نہ کر سکو گے۔
راوی: عبدالعزیز بن عبداللہ , ابراہیم بن سعد , صالح بن کیسان , ابن شہاب , عروہ بن زبیر
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ صَالِحِ بْنِ کَيْسَانَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَأَلَ عَائِشَةَ عَنْ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَی وَإِنْ خِفْتُمْ أَنْ لَا تُقْسِطُوا فِي الْيَتَامَی فَقَالَتْ يَا ابْنَ أُخْتِي هَذِهِ الْيَتِيمَةُ تَکُونُ فِي حَجْرِ وَلِيِّهَا تَشْرَکُهُ فِي مَالِهِ وَيُعْجِبُهُ مَالُهَا وَجَمَالُهَا فَيُرِيدُ وَلِيُّهَا أَنْ يَتَزَوَّجَهَا بِغَيْرِ أَنْ يُقْسِطَ فِي صَدَاقِهَا فَيُعْطِيَهَا مِثْلَ مَا يُعْطِيهَا غَيْرُهُ فَنُهُوا عَنْ أَنْ يَنْکِحُوهُنَّ إِلَّا أَنْ يُقْسِطُوا لَهُنَّ وَيَبْلُغُوا لَهُنَّ أَعْلَی سُنَّتِهِنَّ فِي الصَّدَاقِ فَأُمِرُوا أَنْ يَنْکِحُوا مَا طَابَ لَهُمْ مِنْ النِّسَائِ سِوَاهُنَّ قَالَ عُرْوَةُ قَالَتْ عَائِشَةُ وَإِنَّ النَّاسَ اسْتَفْتَوْا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ هَذِهِ الْآيَةِ فَأَنْزَلَ اللَّهُ وَيَسْتَفْتُونَکَ فِي النِّسَائِ قَالَتْ عَائِشَةُ وَقَوْلُ اللَّهِ تَعَالَی فِي آيَةٍ أُخْرَی وَتَرْغَبُونَ أَنْ تَنْکِحُوهُنَّ رَغْبَةُ أَحَدِکُمْ عَنْ يَتِيمَتِهِ حِينَ تَکُونُ قَلِيلَةَ الْمَالِ وَالْجَمَالِ قَالَتْ فَنُهُوا أَنْ يَنْکِحُوا عَنْ مَنْ رَغِبُوا فِي مَالِهِ وَجَمَالِهِ فِي يَتَامَی النِّسَائِ إِلَّا بِالْقِسْطِ مِنْ أَجْلِ رَغْبَتِهِمْ عَنْهُنَّ إِذَا کُنَّ قَلِيلَاتِ الْمَالِ وَالْجَمَالِ
عبدالعزیز بن عبد اللہ، ابراہیم بن سعد، صالح بن کیسان، ابن شہاب، عروہ بن زبیر سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے اس آیت کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ اے میری بہن کے بچے! وہ یتیم لڑکی جو اپنے والی کے مال میں شریک ہوتی تھی تو والی کو اس مال اور اس کا حسن پسند ہوتا تھا اور وہ سوچتا کہ نکاح کے ساتھ مال اور عورت دونوں ملیں گے، مہر کے بارے میں بھی نیت ٹھیک نہیں ہوتی تھی اور اس کا خیال ہوتا تھا کہ دوسری سے کم مہر ادا کردوں گا اس لئے ایسی عورتوں سے نکاح کرنے سے روک دیا گیا مگر اس صورت میں کہ مال اور مہر میں انصاف مد نظر ہو اور یہ حکم دیا گیا کہ ان یتیم عورتوں کے علاوہ جو بھی تمہیں پسند ہوں ان سے نکاح کرلو عروہ کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے یہ بھی فرمایا کہ اس آیت کے نازل ہونے کے بعد کئی آدمیوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا تو اللہ تعالیٰ نے آیت یستفتونک فی النسآء الخ نازل فرمائی حضرت عائشہ کہتی ہیں کہ وَتَرْغَبُونَ أَنْ تَنْکِحُوهُنَّ الخ سے وہ عورتیں مراد ہیں جو مال میں اور حسن میں کم ہوں اور ان کی طرف لوگ ان باتوں کی وجہ سے متوجہ نہیں ہوتے تھے لہذا اللہ تعالیٰ نے یہ حکم نازل فرمایا کہ جو یتیم ہیں اور مال و حسن میں کم ہیں اور تم رغبت نہیں کرتے تو پھر مال اور حسن والی کے ساتھ تم نکاح نہیں کر سکتے تاوقتیکہ تم مال اور ان کے مہر و غیرہ کے سلسلے میں انصاف کو پیش نظر نہ رکھو۔
Narrated 'Urwa bin Az-Zubair:
That he asked 'Aisha regarding the Statement of Allah:
"If you fear that you shall not be able to deal justly with the orphan girls…" (4.3) She said, "O son of my sister! An Orphan girl used to be under the care of a guardian with whom she shared property. Her guardian, being attracted by her wealth and beauty, would intend to marry her without giving her a just Mahr, i.e. the same Mahr as any other person might give her (in case he married her). So such guardians were forbidden to do that unless they did justice to their female wards and gave them the highest Mahr their peers might get. They were ordered (by Allah, to marry women of their choice other than those orphan girls." 'Aisha added," The people asked Allah's Apostle his instructions after the revelation of this Divine Verse whereupon Allah revealed:
"They ask your instruction regarding women " (4.127) 'Aisha further said, "And the Statement of Allah: "And yet whom you desire to marry." (4.127) as anyone of you refrains from marrying an orphan girl (under his guardianship) when she is lacking in property and beauty." 'Aisha added, "So they were forbidden to marry those orphan girls for whose wealth and beauty they had a desire unless with justice, and that was because they would refrain from marrying them if they were lacking in property and beauty."