اللہ تعالیٰ کا قول کہ اگر تم ڈرو کہ یتیم عورتوں کے بارے میں انصاف نہ کر سکو گے۔
راوی: ابراہیم بن موسیٰ , ہشام , ابن جریج , ہشام بن عروہ , عروہ , عائشہ
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا هِشَامٌ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَجُلًا کَانَتْ لَهُ يَتِيمَةٌ فَنَکَحَهَا وَکَانَ لَهَا عَذْقٌ وَکَانَ يُمْسِکُهَا عَلَيْهِ وَلَمْ يَکُنْ لَهَا مِنْ نَفْسِهِ شَيْئٌ فَنَزَلَتْ فِيهِ وَإِنْ خِفْتُمْ أَنْ لَا تُقْسِطُوا فِي الْيَتَامَی أَحْسِبُهُ قَالَ کَانَتْ شَرِيکَتَهُ فِي ذَلِکَ الْعَذْقِ وَفِي مَالِهِ
ابراہیم بن موسی، ہشام، ابن جریج، ہشام بن عروہ، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک شخص ایک یتیم لڑکی کی پرورش کرتا تھا اس لڑکی کا ایک کھجور کا باغ تھا اس شخص نے اس باغ کے لالچ میں نکاح کرلیا مگر دل میں محبت نہ تھی چنانچہ اس کے متعلق یہ آیت نازل ہوئی جو اوپر گزری، ابرہیم کہتے ہیں کہ شاید ہشام نے مجھ سے کہا تھا کہ وہ عورت اس آدمی کے باغ اور دوسرے مال وغیرہ میں شریک کی حیثیت رکھتی تھی۔
Narrated Aisha:
There was an orphan (girl) under the care of a man. He married her and she owned a date palm (garden). He married her just because of that and not because he loved her. So the Divine Verse came regarding his case: "If you fear that you shall not be able to deal justly with the orphan girls…" (4.3) The sub-narrator added: I think he (i.e. another sub-narrator) said, "That orphan girl was his partner in that datepalm (garden) and in his property."