اللہ تعالیٰ کا قول کہ اے اللہ میں اس کو اور اس کی اولاد کو شیطان سے بچانے کیلئے تیری پناہ مانگتی ہوں ۔
راوی: عبداللہ بن محمد , عبدالرزاق , معمر , زہری , سعید بن مسیّب , ابوہریرہ
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا مِنْ مَوْلُودٍ يُولَدُ إِلَّا وَالشَّيْطَانُ يَمَسُّهُ حِينَ يُولَدُ فَيَسْتَهِلُّ صَارِخًا مِنْ مَسِّ الشَّيْطَانِ إِيَّاهُ إِلَّا مَرْيَمَ وَابْنَهَا ثُمَّ يَقُولُ أَبُو هُرَيْرَةَ وَاقْرَئُوا إِنْ شِئْتُمْ وَإِنِّي أُعِيذُهَا بِکَ وَذُرِّيَّتَهَا مِنْ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
عبداللہ بن محمد، عبدالرزاق، معمر، زہری، سعید بن مسیّب، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ شیطان ہر بچے کو جب کہ وہ پیدا ہوتا ہے چھوتا ہے اور بچہ اس کے چھونے سے چلا کر روتا ہے، لیکن حضرت مریم علیہ السلام اور ان کے بیٹے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو ہاتھ نہیں لگایا اس کے بعد راوی کہتے ہیں کہ اگر تم اس کی تصدیق چاہتے ہو تو یہ آیت پڑھو وَاِنِّىْ اُعِيْذُھَابِكَ وَذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ 3۔ آل عمران : 36) الخ کہ میں اسے اور اس کی اولاد کو شیطان رجیم سے تیری پناہ میں دیتی ہوں۔
Narrated Said bin Al-Musaiyab:
Abu Huraira said, "The Prophet said, 'No child is born but that, Satan touches it when it is born where upon it starts crying loudly because of being touched by Satan, except Mary and her Son." Abu Huraira then said, "Recite, it you wish: "And I seek Refuge with You (Allah) for her and her offspring from Satan, the outcast." (3.36)