صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ تفاسیر کا بیان ۔ حدیث 1722

اللہ تعالیٰ کا قول کہ ڈرتے رہو اس دن سے جس دن اللہ کے پاس لوٹ کر جاؤ گے۔ کی تفسیر

راوی: قبیصہ بن عقبہ , سفیان , عاصم , شعبی , ابن عباس

حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ آخِرُ آيَةٍ نَزَلَتْ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آيَةُ الرِّبَا

قبیصہ بن عقبہ، سفیان، عاصم، شعبی، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر آخر میں جو آیت نازل ہوئی وہ سود کے متعلق تھی۔

Narrated Ibn Abbas:
The last Verse (in the Quran) revealed to the Prophet was the Verse dealing with usury (i.e. Riba).

یہ حدیث شیئر کریں