اللہ تعالیٰ کا فرمانا کہ وہ لوگ آدمیوں سے لپٹ کر نہیں سوال کرتے ہیں الحاف الحاء اور احفاء کا مطلب یہ ہے کہ لپٹ کر کوشش سے مانگے۔
راوی: سعید بن ابی مریم , محمد بن جعفر , شریک بن ابی نمر , عطاء و عبدالرحمن دونوں , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنِي شَرِيکُ بْنُ أَبِي نَمِرٍ أَنَّ عَطَائَ بْنَ يَسَارٍ وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي عَمْرَةَ الْأَنْصَارِيَّ قَالَا سَمِعْنَا أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ الْمِسْکِينُ الَّذِي تَرُدُّهُ التَّمْرَةُ وَالتَّمْرَتَانِ وَلَا اللُّقْمَةُ وَلَا اللُّقْمَتَانِ إِنَّمَا الْمِسْکِينُ الَّذِي يَتَعَفَّفُ وَاقْرَئُوا إِنْ شِئْتُمْ يَعْنِي قَوْلَهُ لَا يَسْأَلُونَ النَّاسَ إِلْحَافًا
سعید بن ابی مریم، محمد بن جعفر، شریک بن ابی نمر، عطاء و عبدالرحمن دونوں، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ مسکین وہ نہیں ہے کہ جس کو چھوہارے اور کھانے کا لالچ دربدر لئے پھرتا ہے بلکہ مسکین تو وہ ہے جو کسی سے سوال نہ کرے اگر تم مسکین کا مطلب جاننا چاہتے ہو تو اس آیت یعنی لَا يَسْ َ لُوْنَ النَّاسَ اِلْحَافًا 2۔ البقرۃ : 273)، (کہ وہ لوگوں سے لپٹ کر اور کوشش سے نہیں مانگتے) کو پڑھو اور سمجھو۔
Narrated Abu Huraira:
The Prophet said, "The poor person is not the one for whom a date or two or a morsel or two (of food is sufficient but the poor person is he who does not (beg or) ask the people (for something) or show his poverty at all. Recite if you wish, (Allah's Statement):
"They do not beg of people at all." (2.273)