ارشاد باری تعالیٰ کہ حفاظت کرو نمازوں پر خصوصاً درمیانی نماز پر کی تفسیر کا بیان
راوی: عبداللہ بن محمد , یزید بن ہارون , ہشام , محمد , عبیدہ , علی بن ابی طالب
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ أَخْبَرَنَا هِشَامٌ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ح و حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ حَبَسُونَا عَنْ صَلَاةِ الْوُسْطَی حَتَّی غَابَتْ الشَّمْسُ مَلَأَ اللَّهُ قُبُورَهُمْ وَبُيُوتَهُمْ أَوْ أَجْوَافَهُمْ شَکَّ يَحْيَی نَارًا
عبداللہ بن محمد، یزید بن ہارون، ہشام، محمد، عبیدہ، حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (دوسری سند) عبدالرحمن، یحیی ، ہشام، ابن سیرین، عبیدہ، حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جنگ خندق کے دن فرمایا ان کافروں نے ہم کو درمیانی نماز سے روک دیا یہاں تک کہ سورج غروب ہوگیا اللہ تعالیٰ ان کی قبروں کو اور ان کے گھروں کو یا ان کے پیٹوں کو (یحیی راوی کو شک ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کونسا لفظ بولا) آگ سے بھر دے۔
Narrated 'Ali:
The Prophet said (as below Hadith 57)).Narrated 'Ali: on the day of Al-Khandaq (the battle of the Trench). the Prophet said