تیز اندازی کا شوق دلانے کا بیان، اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ ان کے لئے جس قدر قوت اور گھوڑے تمہارے لئے ممکن ہوں، اس سے تم اللہ تعالیٰ کے دشمن اور اپنے دشمنوں کو ڈراؤ گے۔
راوی: ابو نعیم , عبدالرحمن بن غسیل , حمزہ بن ابی اسید
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْغَسِيلِ عَنْ حَمْزَةَ بْنِ أَبِي أُسَيْدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ بَدْرٍ حِينَ صَفَفَنَا لِقُرَيْشٍ وَصَفُّوا لَنَا إِذَا أَکْثَبُوکُمْ فَعَلَيْکُمْ بِالنَّبْلِ
ابو نعیم، عبدالرحمن بن غسیل، حمزہ بن ابی اسید اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بدر کے دن جب ہمار قریش کے مقابلہ میں صفیں قائم کیں، اور انہوں نے ہمارے مقابلہ میں صفیں قائم کیں تو فرمایا کہ جب وہ لوگ تمہارے قریب آجائیں تو تم تیر مارنا ابوعبداللہ کہتا ہے کہ اکثبو کم کے معنی ہیں اکثر و کم (یعنی تم پر زیادہ حملہ کریں) ۔
Narrated Abu Usaid:
On the day (of the battle) of Badr when we stood in rows against (the army of) Quraish and they stood in rows against us, the Prophet said, "When they do come near you, throw arrows at them."