صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ تفاسیر کا بیان ۔ حدیث 1685

اللہ تعالیٰ کا قول کہ چند مقررہ دنوں کے روزے فرض کئے گئے ہیں پھر جو کوئی تم سے بیمار ہو یا سفر میں ہو تو وہ دوسرے دنوں میں رکھ لے اور جن کو طاقت ہے روزہ کی ان کے ذمہ بدلہ ہے ایک فقیر کا کھانا پھر جو خوشی سے نیکی کرے تو اس کے لئے اچھا ہے اور روزہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم جانتے ہو عطاء کا کہنا ہے کہ ہر بیماری میں روزہ چھوڑ سکتے ہیں جس طرح کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے حسن بصری اور ابراہیم کہتے ہیں کہ اگر کسی دودھ پلانے والی یا حاملہ کو اپنی جان یا بچہ کی جان جانے کا اندیشہ ہو تو وہ روزہ چھوڑ سکتی ہے پھر بعد میں قضا کرے اور بہت ضعیف یعنی شیخ کبیر اگر روزہ نہ رکھ سکے تو اسے چاہئے کہ فدیہ ادا کرے حضرت انس رضی اللہ عنہ جب بہت بوڑھے ہو گئے اور روزہ کی طاقت نہ رہی تو سال یا دو سال آپ نے روزہ نہیں رکھا اور بطور فدیہ ہر روز ایک مسکین کو گوشت روٹی کھلاتے رہے اس آیت میں سب لوگوں نے یطیقونہ پڑھا ہے۔

راوی: اسحاق , روح , زکریا , عمرو بن دینار , عطاء

حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا زَکَرِيَّائُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ عَنْ عَطَائٍ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقْرَأُ وَعَلَی الَّذِينَ يُطَوَّقُونَهُ فَلَا يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْکِينٍ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ لَيْسَتْ بِمَنْسُوخَةٍ هُوَ الشَّيْخُ الْکَبِيرُ وَالْمَرْأَةُ الْکَبِيرَةُ لَا يَسْتَطِيعَانِ أَنْ يَصُومَا فَيُطْعِمَانِ مَکَانَ کُلِّ يَوْمٍ مِسْکِينًا

اسحاق، روح، زکریا، عمرو بن دینار، عطاء روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے حضرت ابن عباس کو یہ آیت اس طرح پڑھتے ہوئے سنا ہے وَعَلَی الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ یعنی جو لوگ روزہ کی طاقت نہ رکھتے ہوں۔ ان کے ذمہ ایک غریب کو کھانا کھلانا ہے ابن عباس کہتے ہیں کہ یہ آیت منسوخ نہیں بلکہ اس کا حکم ضعیف مردوں اور بوڑھی عورتوں کے حق میں ہے جو روزہ نہیں رکھ سکتے لہذا وہ ایک مسکین کو ہر روز کھانا کھلائیں۔

Narrated 'Ata:
That he heard Ibn 'Abbas reciting the Divine Verse:–
"And for those who can fast they had a choice either fast, or feed a poor for every day.." (2.184) Ibn 'Abbas said, "This Verse is not abrogated, but it is meant for old men and old women who have no strength to fast, so they should feed one poor person for each day of fasting (instead of fasting)."

یہ حدیث شیئر کریں