ا، جنگ میں نیکوں اور کمزروں کے ذریعہ مدد چاہنے کا بیان حضرت ابن عباس کہتے ہیں کہ مجھ سے ابوسفیان نے بیان کیا، وہ کہتے تھے، کہ مجھ سے قیصر نے کہا کہ میں نے تم سے پوچھا تھا، کہ امیر لوگوں نے محمد کی پیروی کی ہے یا غریبوں نے تم نے بتایا غریبوں نے اور یہی غر یب لوگ رسولوں کے پیرو ہوتے ہیں ۔
راوی: عبداللہ بن محمد , سفیان , عمرو , جابر , ابوسعید خدری
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو سَمِعَ جَابِرًا عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَأْتِي زَمَانٌ يَغْزُو فِئَامٌ مِنْ النَّاسِ فَيُقَالُ فِيکُمْ مَنْ صَحِبَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيُقَالُ نَعَمْ فَيُفْتَحُ عَلَيْهِ ثُمَّ يَأْتِي زَمَانٌ فَيُقَالُ فِيکُمْ مَنْ صَحِبَ أَصْحَابَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيُقَالُ نَعَمْ فَيُفْتَحُ ثُمَّ يَأْتِي زَمَانٌ فَيُقَالُ فِيکُمْ مَنْ صَحِبَ صَاحِبَ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيُقَالُ نَعَمْ فَيُفْتَحُ
عبداللہ بن محمد، سفیان، عمرو، جابر، ابوسعید خدری رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ لوگ جہاد کریں گے تو یہ کہا جائے گا کہ کیا تم میں کوئی شخص ایسا ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت سے فیضیاب ہوا ہو، جواب دیا جائے گا ہاں ، ان کے ذریعہ دعا مانگی جائے گی اور اس کی فتح ہوجائے گی، پھر ایک زمانہ ایسا آئیگا کہ لوگ کہیں گے کیا تم میں کوئی ایسا ہے جس نے رسول اللہ کے صحابہ کی صحبت اٹھائی ہو۔ جواب دیا جائے گا ہاں! پس اس کے ذریعہ سے دعا مانگی جائے گی، اور فتح ہوجائے گی۔ پھر ایک زمانہ ایسا آئیگا کہ تم سے پوچھا جائے گا کہ کیا تمہاری جماعت میں کوئی ایسا ہے جس نے رسول اللہ کے اصحاب کی صحبت والوں کی صحبت سے فائدہ اٹھایا ہو، جواب دیا جائے گا ہاں! موجود ہیں اس وقت اس کے ذریعہ سے دعا مانگی جائے گی، اور تم کو فتح ہوجائے گی۔
Narrated Abu Said Al-Khudri
The Prophet said, "A time will come when groups of people will go for Jihad and it will be asked, 'Is there anyone amongst you who has enjoyed the company of the Prophet?' The answer will be, 'Yes.' Then they will be given victory (by Allah) (because of him). Then a time will come when it will be asked. 'Is there anyone amongst you who has enjoyed the company of the companions of the Prophet?' It will be said, 'Yes,' and they will be given victory (by Allah). Then a time will come when it will be said. 'Is there anyone amongst you who has enjoyed the company of the companions of the companions of the Prophet?' It will be said, 'Yes,' and they will be given victory (by Allah)."