صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ جہاد اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ حدیث 166

جنگ میں نیکوں اور کمزروں کے ذریعہ مدد چاہنے کا بیان حضرت ابن عباس کہتے ہیں کہ مجھ سے ابوسفیان نے بیان کیا، وہ کہتے تھے، کہ مجھ سے قیصر نے کہا کہ میں نے تم سے پوچھا تھا، کہ امیر لوگوں نے محمد کی پیروی کی ہے یا غریبوں نے تم نے بتایا غریبوں نے اور یہی غر یب لوگ رسولوں کے پیرو ہوتے ہیں ۔

راوی: سلیمان بن حرب , محمد بن طلحہ , طلحہ , مصعب بن سعد

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ عَنْ طَلْحَةَ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ رَأَی سَعْدٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ لَهُ فَضْلًا عَلَی مَنْ دُونَهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَلْ تُنْصَرُونَ وَتُرْزَقُونَ إِلَّا بِضُعَفَائِکُمْ

سلیمان بن حرب، محمد بن طلحہ، طلحہ، مصعب بن سعد سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ سعد بن ابی وقاص کے دل میں خیال آیا کہ ان کو ان کے ماتحت لوگوں پر (کسب معاش میں ان سے زیادہ کوشش کرنے کی وجہ سے) فضیلت حاصل ہے، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کمزور لوگوں کی وجہ سے مدد دی جاتی ہے، اور رزق دیا جاتا ہے۔

Narrated Mus'ab bin Sad:
Once Sad (bin Abi Waqqas) thought that he was superior to those who were below him in rank. On that the Prophet said, "You gain no victory or livelihood except through (the blessings and invocations of) the poor amongst you."

یہ حدیث شیئر کریں