آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جہاد اور ان کی تعداد کا بیان
راوی: احمد بن حسن احمد بن محمد بن حنبل بن ہلال , معتمربن سلیمان کہمس ابن بریدہ
حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ الحَسَنِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلِ بْنِ هِلَالٍ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ کَهْمَسٍ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ غَزَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِتَّ عَشْرَةَ غَزْوَةً
احمد بن حسن احمد بن محمد بن حنبل بن ہلال، معتمربن سلیمان کہمس حضرت ابن بریدہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میرے والد بریدہ بن حصیب کہتے تھے کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہ کر سولہ جہادوں میں شرکت کی سعادت حاصل کی ہے۔
Narrated Buraida:
That he fought sixteen Ghazawat with Allah's Apostle.