یہ بات ترجمۃ الباب سے خالی ہے۔
راوی: اصبغ ابن وہب عمرو ابن ابی حبیب ابی الخیر
حَدَّثَنَا أَصْبَغُ قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ ابْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ عَنْ الصُّنَابِحِيِّ أَنَّهُ قَالَ لَهُ مَتَی هَاجَرْتَ قَالَ خَرَجْنَا مِنْ الْيَمَنِ مُهَاجِرِينَ فَقَدِمْنَا الْجُحْفَةَ فَأَقْبَلَ رَاکِبٌ فَقُلْتُ لَهُ الْخَبَرَ فَقَالَ دَفَنَّا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُنْذُ خَمْسٍ قُلْتُ هَلْ سَمِعْتَ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ شَيْئًا قَالَ نَعَمْ أَخْبَرَنِي بِلَالٌ مُؤَذِّنُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ فِي السَّبْعِ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ
اصبغ ابن وہب عمرو ابن ابی حبیب ابی الخیر سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا، کہ میں نے صنابحی سے پوچھا کہ تم اپنے گھر سے ہجرت کرکے مدینہ کب آئے، انہوں نے جواب دیا کہ ہم یمن سے ہجرت کی نیت کرکے چلے اور جب جحفہ میں پہنچے تو ہم کو مدینہ طیبہ سے ایک سوار آتا ہوا ملا، جب ہم نے اس سے حالات پوچھے تو اس نے کہا کہ میں مدینہ سے آیا ہوں اور آج نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پانچ دن ہوئے، کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم وفات پا گئے ابوالخیر کہتے ہیں کہ میں نے صنابحی سے یہ بھی پوچھا کہ تم شب قدر کے متعلق کچھ جانتے ہو؟ تو انہوں نے کہا میں نے بلال رضی اللہ عنہما کو کہتے سنا کہ شب قدر رمضان کے اخیر عشرہ کی ستائیسویں رات ہوتی ہے۔
Narrated Ibn Abu Habib:
Abu Al-Khair said, "As-Sanabih, I asked (me), 'When did you migrate?' I (i.e. Abu Al-Khair) said, 'We went out from Yemen as emigrants and arrived at Al-Juhfa, and there came a rider whom I asked about the news. The rider said: We buried the Prophet five days ago." I asked (As-Sanabihi), 'Did you hear anything about the night of Qadr?' He replied, 'Bilal, the Mu'adhdhin of the Prophet informed me that it is on one of the seven nights of the last ten days (of Ramadan)."