آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر شریف اور وفات کا تذکرہ
راوی: ابو نعیم , شیبان , یحیی , ابوسلمہ , عائشہ ور ابن عباس
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ يَحْيَی عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ وَابْنِ عَبَّاسِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَبِثَ بِمَکَّةَ عَشْرَ سِنِينَ يُنْزَلُ عَلَيْهِ الْقُرْآنُ وَبِالْمَدِينَةِ عَشْرًا
ابو نعیم، شیبان، یحیی ، ابوسلمہ، حضرت عائشہ اور حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نبوت کے بعد دس سال مکہ معظمہ میں مقیم رہے اس عرصہ میں قرآن کریم آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر برابر نازل ہوتا رہا، پھر ہجرت فرما کر مدینہ تشریف لائے اور دس برس قیام فرمایا۔
Narrated Aisha and Ibn 'Abbas:
The Prophet stayed for ten years in Mecca with the Qur'an being revealed to him and he stayed in Medina for ten years.'