صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ غزوات کا بیان ۔ حدیث 1613

نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ان خطوط کا ذکر جو کسریٰ اور قیصر کو لکھے گئے

راوی: علی بن عبداللہ سفیان زہری سائب بن یزید

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ عَنْ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ يَقُولُ أَذْکُرُ أَنِّي خَرَجْتُ مَعَ الْغِلْمَانِ إِلَی ثَنِيَّةِ الْوَدَاعِ نَتَلَقَّی رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ سُفْيَانُ مَرَّةً مَعَ الصِّبْيَانِ

علی بن عبداللہ سفیان زہری سائب بن یزید سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں اس بات کو بھولا نہیں ہوں کہ میں کچھ لڑکوں کے ہمراہ ثنیۃ الوداع تک آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا استقبال کرنے آیا تھا جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تبوک سے واپس آ رہے تھے اور سفیان نے اس حدیث میں کبھی غلمان کی جگہ صبیان کہا ہے۔

Narrated As-Sa'ib bin Yazid:
I remember that I went out with the boys to (the place called) Thaniyat-ul-Wada to receive Allah's Apostle .

یہ حدیث شیئر کریں