صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ غزوات کا بیان ۔ حدیث 1609

آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقام حجر میں قیام فرمانے کا بیان

راوی: خالد بن مخلد سلیمان عمرو بن یحیی عباس بن سہل بن سعد ابی حمید ساعدی

حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ قَالَ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ يَحْيَی عَنْ عَبَّاسِ بْنِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ قَالَ أَقْبَلْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ غَزْوَةِ تَبُوکَ حَتَّی إِذَا أَشْرَفْنَا عَلَی الْمَدِينَةِ قَالَ هَذِهِ طَابَةُ وَهَذَا أُحُدٌ جَبَلٌ يُحِبُّنَا وَنُحِبُّهُ

خالد بن مخلد سلیمان عمرو بن یحیی عباس بن سہل بن سعد حضرت ابی حمید ساعدی سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کہا کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ جنگ تبوک سے واپس جب مدینہ کے قریب پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ طابہ آ گیا (مدینہ کا نام اور یہ کوہ احد ہے جو کہ ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں۔

Narrated Abu Humaid: We returned in the company of the Prophet from the Ghazwa of Tabuk, and when we looked upon Medina, the Prophet said, "This is Taba (i.e. Medina), and this is Uhud, a mountain that loves us and is loved by us."

یہ حدیث شیئر کریں