حجۃ الوداع کا بیان
راوی: محمد بن یوسف سفیان قیس بن مسلم طارق بن شہاب
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ أَنَّ أُنَاسًا مِنْ الْيَهُودِ قَالُوا لَوْ نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِينَا لَاتَّخَذْنَا ذَلِکَ الْيَوْمَ عِيدًا فَقَالَ عُمَرُ أَيَّةُ آيَةٍ فَقَالُوا الْيَوْمَ أَکْمَلْتُ لَکُمْ دِينَکُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْکُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَکُمْ الْإِسْلَامَ دِينًا فَقَالَ عُمَرُ إِنِّي لَأَعْلَمُ أَيَّ مَکَانٍ أُنْزِلَتْ أُنْزِلَتْ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاقِفٌ بِعَرَفَةَ
محمد بن یوسف سفیان قیس بن مسلم حضرت طارق بن شہاب سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ کچھ یہودیوں نے اس طرح کہا کہ اگر سورت مائدہ کی یہ آیت ہم پر نازل ہوتی تو ہم اس دن کو عید کا دن بنا لیتے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے دریافت کیا کہ کون سی آیت؟ یہودی نے کہا یہ آیت کہ (آج کے دن میں نے تمہارا دین مکمل کردیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کردی) حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جواب دیا مجھے معلوم ہے جہاں یہ آیت نازل ہوئی تھی یہ عرفہ کے دن نازل ہوئی تھی جب کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عرفات میں تشریف فرما تھے۔
Narrated Tariq bin Shibab:
Some Jews said, "Had this Verse been revealed to us, we would have taken that day as 'Id (festival)." 'Umar said, "What Verse?" They said:– "This day I have Perfected your religion for you, Completed My Favor upon you And have chosen for you Islam as your religion" (5.3) 'Umar said, "I know the place where it was revealed; It was revealed while Allah's Apostle was staying at 'Arafat."