اشعریوں اور یمنیوں کی آمد کا بیان ابوموسیٰ نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ قول (اشعریین کے بارے میں) نقل کیا ہے کہ وہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں ۔
راوی: عبداللہ بن محمد اور اسحاق بن نصر یحیی بن آدم ابن ابی زائدہ ان کے والد ابواسحاق اسود بن یزید ابوموسیٰ
حَدَّثَنِا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ قَالَا حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَبِي مُوسَی رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَدِمْتُ أَنَا وَأَخِي مِنْ الْيَمَنِ فَمَکَثْنَا حِينًا مَا نُرَی ابْنَ مَسْعُودٍ وَأُمَّهُ إِلَّا مِنْ أَهْلِ الْبَيْتِ مِنْ کَثْرَةِ دُخُولِهِمْ وَلُزُومِهِمْ لَهُ
عبداللہ بن محمد اور اسحاق بن نصر یحیی بن آدم ابن ابی زائدہ ان کے والد ابواسحاق اسود بن یزید حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں۔ انہوں نے بیان کیا کہ میں اور میرا بھائی یمن سے آئے اور ایک زمانہ تک (آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں) ٹھہرے رہے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کی ماں کو آنحضرت کے یہاں بکثرت آنے جانے اور اکثر ساتھ رہنے کی وجہ سے ہم اہل بیت ہی سمجھتے رہے۔
Narrated Abu Musa:
My brother and I came from Yemen (to Medina) and remained for some time, thinking that Ibn Masud and his mother belonged to the family of the Prophet because of their frequent entrance (upon the Prophet) and their being attached to him.