صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ غزوات کا بیان ۔ حدیث 1552

۹ھ میں حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا لوگوں کا حج کرانے کا بیان

راوی: سلیمان بن داؤد , ابوالربیع , فلیح , زہری , حمید بن عبدالرحمن , ابوہریرہ

حَدَّثَنَي سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ أَبُو الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ أَبَا بَکْرٍ الصِّدِّيقَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بَعَثَهُ فِي الْحَجَّةِ الَّتِي أَمَّرَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهَا قَبْلَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ يَوْمَ النَّحْرِ فِي رَهْطٍ يُؤَذِّنُ فِي النَّاسِ لَا يَحُجُّ بَعْدَ الْعَامِ مُشْرِکٌ وَلَا يَطُوفُ بِالْبَيْتِ عُرْيَانٌ

سلیمان بن داؤد، ابوالربیع، فلیح، زہری، حمید بن عبدالرحمن، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اس حج میں جس میں انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجۃ الوداع سے پہلے امیر بنایا تھا مجھے ایک جماعت کے ساتھ دس تاریخ کو بھیجا کہ لوگوں میں اعلان کردوں کہ اس سال کے بعد کوئی مشرک حج نہ کرے اور بیت اللہ کا طواف ننگے ہو کر نہ کیا جائے (مشرکین عام طور پر جاہلیت میں ننگے طواف کرتے تھے) ۔

Narrated Abu Huraira:
That during the Hajj in which the Prophet had made Abu Bakr As Siddiq as chief of the, Hajj before the Hajj-ul-Wida,' on the day of Nahr, Abu Bakr sent him along with a group of persons to announce to the people. "No pagan is permitted to perform Hajj after this year, and nobody is permitted to perform the Tawaf of the Ka'ba naked."

یہ حدیث شیئر کریں