غزوہ سلاسل کا بیان، اسمٰعیل بن ابوخالد نے کہا ہے کہ یہ (قبائل) لخم و جذام سے جنگ ہوئی تھی اور ابن اسحق نے بواسطہ یزید، عروہ سے روایت کیا ہے کہ یہ (قبائل) بلی عذرہ اور بنو القین کے شہر ہیں ۔
راوی: اسحاق , خالد بن عبداللہ , خالد حذاء , ابوعثمان
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ عَلَی جَيْشِ ذَاتِ السُّلَاسِلِ قَالَ فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ أَيُّ النَّاسِ أَحَبُّ إِلَيْکَ قَالَ عَائِشَةُ قُلْتُ مِنْ الرِّجَالِ قَالَ أَبُوهَا قُلْتُ ثُمَّ مَنْ قَالَ عُمَرُ فَعَدَّ رِجَالًا فَسَکَتُّ مَخَافَةَ أَنْ يَجْعَلَنِي فِي آخِرِهِمْ
اسحاق، خالد بن عبداللہ، خالد حذاء، ابوعثمان سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جیش ذات السلاسل میں عمرو بن عاص کو امیر بنا کر بھیجا عمرو کہتے ہیں کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آکر پوچھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟ آپ نے فرمایا عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا میں نے کہا مردوں میں؟ آپ نے فرمایا ان کے والد (ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ) میں نے عرض کیا پھر کون آپ نے فرمایا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ پھر آپ نے چند اور آدمیوں کا نام لیا بس میں اس خوف سے کہ میں سب سے آخر میں نہ آ جاؤں خاموش ہوگیا۔
Narrated Abu Uthman:
Allah's Apostle sent 'Amr bin Al As as the commander of the troops of Dhat-us-Salasil. 'Amr bin Al-'As said, "(On my return) I came to the Prophet and said, 'Which people do you love most?' He replied, 'Aisha.' I said, 'From amongst the men?' He replied, 'Her father (Abu Bakr)'. I said, 'Whom (do you love) next?' He replied, "Umar.' Then he counted the names of many men, and I became silent for fear that he might regard me as the last of them."