صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ غزوات کا بیان ۔ حدیث 1539

علی بن ابی طالب اور خالد بن ولید رضی اللہ عنہما کی حجۃ الوداع سے پہلے یمن کی طرف روانگی کا بیان

راوی: احمد بن عثمان , شریح بن مسلمہ , ابراہیم بن یوسف بن اسحاق بن ابی اسحاق , ان کے والد , ابواسحاق , براء

حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنَا شُرَيْحُ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ سَمِعْتُ الْبَرَائَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ إِلَی الْيَمَنِ قَالَ ثُمَّ بَعَثَ عَلِيًّا بَعْدَ ذَلِکَ مَکَانَهُ فَقَالَ مُرْ أَصْحَابَ خَالِدٍ مَنْ شَائَ مِنْهُمْ أَنْ يُعَقِّبَ مَعَکَ فَلْيُعَقِّبْ وَمَنْ شَائَ فَلْيُقْبِلْ فَکُنْتُ فِيمَنْ عَقَّبَ مَعَهُ قَالَ فَغَنِمْتُ أَوَاقٍ ذَوَاتِ عَدَدٍ

احمد بن عثمان، شریح بن مسلمہ، ابراہیم بن یوسف بن اسحاق بن ابی اسحاق، ان کے والد، ابواسحاق، حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ہمیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خالد بن ولید کے ساتھ یمن بھیجا پھر اس کے بعد ان کی جگہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بھیجا اور فرمایا کہ خالد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھیوں سے کہہ دینا کہ جو تمہارے ساتھ جانا چاہے چلا جائے اور جو آنا چاہے آ جائے (براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ) میں پیچھے رہ جانے والوں میں تھا اور مجھے غنیمت میں سے بہت سے اوقیہ (ایک اوقیہ چالیس درہم کا ہوتا ہے) ملے تھے۔

Narrated Al-Bara:
Allah's Apostle sent us to Yemen along with Khalid bin Al-Walid. Later on he sent Ali bin Abi Talib in his place. The Prophet said to 'Ali, "Give Khalid's companions the choice of either staying with you (in Yemen) or returning to Medina." I was one of those who stayed with him (i.e. Ali) and got several Awaq (of gold from the war booty.

یہ حدیث شیئر کریں