صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ غزوات کا بیان ۔ حدیث 1525

غزوہ طائف کا بیان جو بقول موسیٰ بن عقبہ شوال سن ۸ھ میں ہوا۔

راوی: علی بن عبداللہ , ازہر , ابن عون , ہشام بن زید بن انس

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا أَزْهَرُ عَنْ ابْنِ عَوْنٍ أَنْبَأَنَا هِشَامُ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَمَّا کَانَ يَوْمُ حُنَيْنٍ الْتَقَی هَوَازِنُ وَمَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشَرَةُ آلَافٍ وَالطُّلَقَائُ فَأَدْبَرُوا قَالَ يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ قَالُوا لَبَّيْکَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَسَعْدَيْکَ لَبَّيْکَ نَحْنُ بَيْنَ يَدَيْکَ فَنَزَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَنَا عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ فَانْهَزَمَ الْمُشْرِکُونَ فَأَعْطَی الطُّلَقَائَ وَالْمُهَاجِرِينَ وَلَمْ يُعْطِ الْأَنْصَارَ شَيْئًا فَقَالُوا فَدَعَاهُمْ فَأَدْخَلَهُمْ فِي قُبَّةٍ فَقَالَ أَمَا تَرْضَوْنَ أَنْ يَذْهَبَ النَّاسُ بِالشَّاةِ وَالْبَعِيرِ وَتَذْهَبُونَ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ سَلَکَ النَّاسُ وَادِيًا وَسَلَکَتْ الْأَنْصَارُ شِعْبًا لَاخْتَرْتُ شِعْبَ الْأَنْصَارِ

علی بن عبداللہ، ازہر، ابن عون، ہشام بن زید بن انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ حنین کے دن قوم ہوازن سے مقابلہ ہوا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ دس ہزار (مہاجر و انصار) اور مکہ کے نو مسلم تھے تو یہ (میدان سے) بھاگے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے گروہ انصار! انہوں نے جواب دیا لیبک یا رسول اللہ! و سعدیک و نحن بین یدیک (ہم حاضر اور آپ کی مدد کو موجود ہیں اور آپ کے سامنے ہیں) آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اتر پڑے اور فرمایا میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں چنانچہ مشرکوں کو شکست ہوئی آپ علیہ السلام نے مہاجرین اور مکہ کے نو مسلموں کو (مال غنیمت) دیا اور انصار کو کچھ نہ دیا وہ باہم گفتگو کرنے لگے آپ علیہ السلام نے انہیں بلا کر ایک خیمہ میں بٹھایا پھر فرمایا کیا تم راضی نہیں ہو کہ لوگ اونٹ اور بکریاں لے جائیں اور تم اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو لے کر جاؤ؟ اگر سب لوگ ایک میدان میں چلیں اور انصار دوسرے میں چلیں تو میں انصار کے میدان میں چلوں گا۔

یہ حدیث شیئر کریں