صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ غزوات کا بیان ۔ حدیث 1498

لیث، یونس، ابن شہاب، عبداللہ بن ثعلبہ بن صعیر سے روایت کرتے ہیں جن کی پیشانی پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مکہ کے سال ہاتھ پھیرا تھا۔

راوی: ابراہیم بن موسیٰ , ہشام , معمر , زہری , سنین ابی جمیلہ

حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا هِشَامٌ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سُنَيْنٍ أَبِي جَمِيلَةَ قَالَ أَخْبَرَنَا وَنَحْنُ مَعَ ابْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ وَزَعَمَ أَبُو جَمِيلَةَ أَنَّهُ أَدْرَکَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَخَرَجَ مَعَهُ عَامَ الْفَتْحِ

ابراہیم بن موسی، ہشام، معمر، زہری، سنین ابی جمیلہ کہتے ہیں کہ ہم ابن مسیب کے ہمراہ تھے زہری کہتے ہیں کہ ہمیں ابوجمیلہ نے بتایا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ فتح مکہ کے سال گئے تھے۔

Narrated Az-Zuhri:
While we were in the company of the Ibn Al-Musaiyab, Sunain Abi Jamila informed us (a Hadith), Abu Jamila said that he lived during the lifetime of the Prophet and that he had accompanied him ( to Mecca) during the year of the Conquest (of Mecca).

یہ حدیث شیئر کریں