صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ غزوات کا بیان ۔ حدیث 1485

فتح (مکہ) کے دن نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پرچم کہاں نصب فرمایا

راوی: یحیی بن قزعہ , مالک , ابن شہاب , انس بن مالک

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ قَزَعَةَ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ مَکَّةَ يَوْمَ الْفَتْحِ وَعَلَی رَأْسِهِ الْمِغْفَرُ فَلَمَّا نَزَعَهُ جَائَ رَجُلٌ فَقَالَ ابْنُ خَطَلٍ مُتَعَلِّقٌ بِأَسْتَارِ الْکَعْبَةِ فَقَالَ اقْتُلْهُ قَالَ مَالِکٌ وَلَمْ يَکُنْ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيمَا نُرَی وَاللَّهُ أَعْلَمُ يَوْمَئِذٍ مُحْرِمًا

یحیی بن قزعہ، مالک، ابن شہاب، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فتح (مکہ) کے دن سر مبارک پر خود رکھے ہوئے مکہ میں داخل ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اتار ہی تھا کہ ایک آدمی نے آکر کہا کہ ابن خطل (جو کہ چند مسلمانوں کو قتل کرکے مرتد ہوگیا تھا) کعبہ کے پردے پکڑے ہوئے موجود ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسے قتل کردو مالک کہتے ہیں کہ جہاں تک ہمارا خیال ہے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس وقت محرم نہیں تھے۔

Narrated Anas bin Malik:
On the day of the Conquest, the Prophet entered Mecca, wearing a helmet on his head. When he took it off, a man came and said, "Ibn Khatal is clinging to the curtain of the Ka'ba." The Prophet said, "Kill him." (Malik a sub-narrator said, "On that day the Prophet was not in a state of Ihram as it appeared to us, and Allah knows better.")

یہ حدیث شیئر کریں