صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ غزوات کا بیان ۔ حدیث 1483

فتح (مکہ) کے دن نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پرچم کہاں نصب فرمایا

راوی: ابو الیمان , شعیب , ابوالزناد , عبدالرحمن , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْزِلُنَا إِنْ شَائَ اللَّهُ إِذَا فَتَحَ اللَّهُ الْخَيْفُ حَيْثُ تَقَاسَمُوا عَلَی الْکُفْرِ

ابو الیمان، شعیب، ابوالزناد، عبدالرحمن، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اگر اللہ نے فتح دی تو ان شاء اللہ ہمارے ٹھہرنے کی جگہ خیف ہوگی جہاں قریش نے کفر پر قسمیں کھائیں تھیں۔

Narrated Abu Huraira:
Allah's Apostle said, "If Allah makes us victorious, our encamping place will be Al-Khaif, the place where the infidels took an oath to be loyal to Heathenism (by boycotting Banu Hashim, the Prophet's folk)."

یہ حدیث شیئر کریں