صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ غزوات کا بیان ۔ حدیث 1482

فتح (مکہ) کے دن نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پرچم کہاں نصب فرمایا

راوی: سلیمان بن عبدالرحمن , سعد بن یحیی , محمد بن ابی حفصہ , زہری , علی بن حسین , عمرو بن عثمان , اسامہ بن زید ما

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ أَنَّهُ قَالَ زَمَنَ الْفَتْحِ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيْنَ تَنْزِلُ غَدًا قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهَلْ تَرَکَ لَنَا عَقِيلٌ مِنْ مَنْزِلٍ ثُمَّ قَالَ لَا يَرِثُ الْمُؤْمِنُ الْکَافِرَ وَلَا يَرِثُ الْکَافِرُ الْمُؤْمِنَ قِيلَ لِلزُّهْرِيِّ وَمَنْ وَرِثَ أَبَا طَالِبٍ قَالَ وَرِثَهُ عَقِيلٌ وَطَالِبٌ قَالَ مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ أَيْنَ تَنْزِلُ غَدًا فِي حَجَّتِهِ وَلَمْ يَقُلْ يُونُسُ حَجَّتِهِ وَلَا زَمَنَ الْفَتْحِ

سلیمان بن عبدالرحمن، سعد بن یحیی ، محمد بن ابی حفصہ، زہری، علی بن حسین ، عمرو بن عثمان، اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فتح مکہ کے زمانہ میں عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کل آپ کہاں قیام فرمائیں گے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا عقیل نے ہمارے واسطے ٹھہرنے کی کوئی جگہ چھوڑی ہے؟ پھر آپ نے فرمایا نہ مومن کافر کا وارث ہو سکتا ہے اور نہ کافر مومن کا ۔ زہری سے پوچھا گیا کہ ابوطالب کا کون وارث ہوا؟ انہوں نے کہا عقیل اور طابل ان کے وارث ہوئے معمر نے زہری سے یہ روایت کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کل کہاں ٹھہریں گے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حج کے زمانہ میں (اسامہ نے کہا) تھا اور یونس کی روایت میں نہ حج کا ذکر ہے نہ زمانہ فتح کا ۔

Narrated 'Amr bin 'Uthman:
Usama bin Zaid said during the Conquest (of Mecca), "O Allah's Apostle! Where will we encamp tomorrow?" The Prophet said, "But has 'Aqil left for us any house to lodge in?" He then added, "No believer will inherit an infidel's property, and no infidel will inherit the property of a believer." Az-Zuhri was asked, "Who inherited Abu Talib?" Az-Zuhri replied, "Ail and Talib inherited him."

یہ حدیث شیئر کریں