فتح (مکہ) کے دن نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پرچم کہاں نصب فرمایا
راوی: ابو الولید , شعبہ , معاویہ بن قرہ , عبداللہ بن مغفل
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُغَفَّلٍ يَقُولُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فَتْحِ مَکَّةَ عَلَی نَاقَتِهِ وَهُوَ يَقْرَأُ سُورَةَ الْفَتْحِ يُرَجِّعُ وَقَالَ لَوْلَا أَنْ يَجْتَمِعَ النَّاسُ حَوْلِي لَرَجَّعْتُ کَمَا رَجَّعَ
ابو الولید، شعبہ، معاویہ بن قرہ، عبداللہ بن مغفل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے فتح مکہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ناقہ پر سوار خوش الحانی سے سورت فتح پڑھتے ہوئے دیکھا، معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ اگر مجھے لوگوں کے ارد گرد جمع ہو جانے کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح خوش الحانی کرکے دکھاتا (جیسا کہ عبداللہ بن مغفل نے کی تھی) ۔
Narrated 'Abdullah bin Mughaffal:
I saw Allah's Apostle on the day of the Conquest of Mecca over his she-camel, reciting Surat-al-Fath in a vibrant quivering tone. (The sub-narrator, Mu'awiya added, "Were I not afraid that the people may gather around me, I would recite in vibrant quivering tone as he (i.e. 'Abdullah bin Mughaffal) did, imitating Allah's Apostle.")