صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ غزوات کا بیان ۔ حدیث 1478

غزوہ فتح (مکہ) کا بیان جو رمضان (سنہ۸ھ) میں پیش آیا

راوی: عیاش بن ولید عبدالاعلیٰ خالد عکرمہ ابن عباس ما

حَدَّثَنِي عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَمَضَانَ إِلَی حُنَيْنٍ وَالنَّاسُ مُخْتَلِفُونَ فَصَائِمٌ وَمُفْطِرٌ فَلَمَّا اسْتَوَی عَلَی رَاحِلَتِهِ دَعَا بِإِنَائٍ مِنْ لَبَنٍ أَوْ مَائٍ فَوَضَعَهُ عَلَی رَاحَتِهِ أَوْ عَلَی رَاحِلَتِهِ ثُمَّ نَظَرَ إِلَی النَّاسِ فَقَالَ الْمُفْطِرُونَ لِلصُّوَّامِ أَفْطِرُوا وَقَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْفَتْحِ وَقَالَ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

عیاش بن ولید عبدالاعلیٰ خالد عکرمہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حنین کی جانب رمضان میں چلے اور لوگوں کا حال مختلف تھا بعض روزہ دار تھے اور بعض بغیر روزہ کے جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی سواری پر بیٹھے تو آپ نے دودھ یا پانی کا گلاس منگایا اور اسے اپنے ہاتھ پر رکھا پھر آپ نے لوگوں کی طرف دیکھا تو بے روزہ داروں نے روزہ داروں سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فعل دیکھ کر کہا کہ روزہ توڑ دو عبدالرزاق معمر ایوب عکرمہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فتح (مکہ) کے سال نکلے حماد بن زید ایوب عکرمہ حضرت ابن عباس آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں۔

Narrated Ibn Abbas:
Allah's Apostle set out towards Hunain in the month of Ramadan and some of the people were fasting while some others were not fasting, and when the Prophet mounted his she-camel, he asked for a tumbler of milk or water and put it on the palm of his hand or on his she-camel and then the people looked at him; and those who were not fasting told those who were fasting, to break their fast (i.e. as the Prophet had done so). Ibn Abbas added, "The Prophet went (to Hunain) in the year of the Conquest (of Mecca)."

یہ حدیث شیئر کریں