صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ غزوات کا بیان ۔ حدیث 1473

قبیلہ جہینہ کی قوم حرقات کی طرف نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسامہ بن زید کو بھیجنا۔

راوی: ابوعاصم , ضحاک بن مخلد , یزید , سلمہ بن اکوع

حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَکْوَعِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ غَزَوْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعَ غَزَوَاتٍ وَغَزَوْتُ مَعَ ابْنِ حَارِثَةَ اسْتَعْمَلَهُ عَلَيْنَا

ابوعاصم، ضحاک بن مخلد، یزید، سلمہ بن اکوع رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سات غزوات میں شریک رہا اور میں ابن حارثہ کے ساتھ اس غزوہ میں بھی تھا، جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں ہمارا امیر بنایا تھا۔

Narrated Salama bin Al-Akwa:
I fought in nine Ghazwa-t along with the Prophet, I also fought along with Ibn Haritha when the Prophet made him our commander.

یہ حدیث شیئر کریں