صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ جہاد اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ حدیث 147

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سفید خچر کا بیان، حضرت انس اور ابوحمید کہتے ہیں کہ شاہ ایلہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک سپید خچر ہدیہ میں دیا تھا،

راوی: محمد بن مثنیٰ , یحیی بن سعید , سفیان , ابوا سحق براء

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ سُفْيَانَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاقَ عَنْ الْبَرَائِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَهُ رَجُلٌ يَا أَبَا عُمَارَةَ وَلَّيْتُمْ يَوْمَ حُنَيْنٍ قَالَ لَا وَاللَّهِ مَا وَلَّی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَکِنْ وَلَّی سَرَعَانُ النَّاسِ فَلَقِيَهُمْ هَوَازِنُ بِالنَّبْلِ وَالنَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی بَغْلَتِهِ الْبَيْضَائِ وَأَبُو سُفْيَانَ بْنُ الْحَارِثِ آخِذٌ بِلِجَامِهَا وَالنَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ أَنَا النَّبِيُّ لَا کَذِبْ أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبْ

محمد بن مثنیٰ، یحیی بن سعید، سفیان، ابوا سحق براء سے روایت کرتے ہیں، ان سے ایک شخص نے کہا اے ابوعمارہ کیا تم لوگ حنین کے دن بھاگ گئے تھے؟ انہوں نے کہا نہیں اللہ کی قسم رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیٹھ نہیں پھیری بلکہ جلد باز لوگ بھاگ گئے تھے، کیوں کہ (قبیلہ) ہو ازن (کے لوگوں) نے انہیں تیروں پر رکھ لیا تھا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے ایک سپید خچر پر سوار تھے، اور ابوسفیان بن حارث اس کی لگام پکڑے ہوئے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے جاتے تھے، أَنَا النَّبِيُّ لَا کَذِبْ أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبْ۔

Narrated Al-Bara:
that a man asked him. "O Abu 'Umara! Did you flee on the day (of the battle) of Hunain?" He replied, "No, by Allah, the Prophet did not flee but the hasty people fled and the people of the Tribe of Hawazin attacked them with arrows, while the Prophet was riding his white mule and Abu Sufyan bin Al-Harith was holding its reins, and the Prophet was saying, 'I am the Prophet in truth, I am the son of 'Abdul Muttalib.' "

یہ حدیث شیئر کریں