غزوہ موتہ کا بیان، جو ملک شام میں ہے۔
راوی: محمد بن ابوبکر , عمر بن علی , اسماعیل بن ابوخالد , عامر
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَکْرٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنْ عَامِرٍ قَالَ کَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا حَيَّا ابْنَ جَعْفَرٍ قَالَ السَّلَامُ عَلَيْکَ يَا ابْنَ ذِي الْجَنَاحَيْنِ
محمد بن ابوبکر، عمر بن علی، اسماعیل بن ابوخالد، عامر سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب حضرت جعفر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فرزند کو سلام کرتے تو کہتے، السلام علیک یا ابن ذی الجناحین (یعنی اے دو پر والے کے فرزند تم پر سلام ہو)
Narrated 'Amir:
Whenever Ibn 'Umar greeted the son of Ja'far, he used to say (to him), "Assalam 'Alaika (i.e. peace be on you) O the son of two-winged person."