صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ غزوات کا بیان ۔ حدیث 1457

عمرہ قضاء کا بیان اسے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے انحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا ہے ۔

راوی: عثمان بن ابی شیبہ , جریر , منصور , مجاہد کہتے ہیں کہ میں اور عروہ بن زبیر

حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ دَخَلْتُ أَنَا وَعُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ الْمَسْجِدَ فَإِذَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا جَالِسٌ إِلَی حُجْرَةِ عَائِشَةَ ثُمَّ قَالَ کَمْ اعْتَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَرْبَعًا ثُمَّ سَمِعْنَا اسْتِنَانَ عَائِشَةَ قَالَ عُرْوَةُ يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ أَلَا تَسْمَعِينَ مَا يَقُولُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اعْتَمَرَ أَرْبَعَ عُمَرٍ فَقَالَتْ مَا اعْتَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُمْرَةً إِلَّا وَهُوَ شَاهِدُهُ وَمَا اعْتَمَرَ فِي رَجَبٍ قَطُّ

عثمان بن ابی شیبہ، جریر، منصور، مجاہد کہتے ہیں کہ میں اور عروہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن زبیر مسجد (نبوی) میں پہنچے تو وہاں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا  کے حجرہ کے قریب بیٹھے ہوئے تھے، پھر عروہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کتنے عمرے ادا کئے؟ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جواب دیا، چار، پھر ہم نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا  کے مسواک کرنے کی آواز سنی تو عروہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ اے ام المومنین! آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے حضرت ابوعبدالرحمن کی بات نہیں سنی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چار عمرے کئے ہیں، حضرت عائشہ نے فرمایا (صحیح ہے کیونکہ) نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب بھی عمرہ کیا تو یہ اس میں موجود تھے (وہاں) آپ نے رجب میں کبھی عمرہ نہیں کیا۔

Narrated Mujahid:
'Urwa and I entered the Mosque and found 'Abdullah bin 'Umar sitting beside the dwelling place of 'Aisha. 'Urwa asked (Ibn 'Umar), "How many 'Umras did the Prophet perform?" Ibn 'Umar replied, "Four, one of which was in Rajab." Then we heard 'Aisha brushing her teeth whereupon 'Urwa said, "O mother of the believers! Don't you hear what Abu 'Abdur-Rahman is saying? He is saying that the Prophet performed four 'Umra, one of which was in Rajab." 'Aisha said, "The Prophet did not perform any 'Umra but he (i.e. Ibn 'Umar) witnessed it. And he (the Prophet ) never did any 'Umra in (the month of) Rajab."

یہ حدیث شیئر کریں