صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ غزوات کا بیان ۔ حدیث 1451

آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہل خیبر پر عامل مقرر کرنا۔

راوی: اسماعیل , مالک , عبدالمجید بن سہیل , سعید بن مسیب ابوسعید خدری اور ابوہریرہ

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ عَبْدِ الْمَجِيدِ بْنِ سُهَيْلٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ وَأَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَعْمَلَ رَجُلًا عَلَی خَيْبَرَ فَجَائَهُ بِتَمْرٍ جَنِيبٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَکُلُّ تَمْرِ خَيْبَرَ هَکَذَا فَقَالَ لَا وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا لَنَأْخُذُ الصَّاعَ مِنْ هَذَا بِالصَّاعَيْنِ بِالثَّلَاثَةِ فَقَالَ لَا تَفْعَلْ بِعْ الْجَمْعَ بِالدَّرَاهِمِ ثُمَّ ابْتَعْ بِالدَّرَاهِمِ جَنِيبًا وَقَالَ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبْدِ الْمَجِيدِ عَنْ سَعِيدٍ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ وَأَبَا هُرَيْرَةَ حَدَّثَاهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ أَخَا بَنِي عَدِيٍّ مِنْ الْأَنْصَارِ إِلَی خَيْبَرَ فَأَمَّرَهُ عَلَيْهَا وَعَنْ عَبْدِ الْمَجِيدِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَأَبِي سَعِيدٍ مِثْلَهُ

اسماعیل، مالک، عبدالمجید بن سہیل، سعید بن مسیب حضرت ابوسعید خدری اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو خیبر کا عامل بنایا وہ آپ کے پاس عمدہ کھجوریں لے کر آیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے پوچھا کہ کیا خیبر کی تمام کھجوریں ایسی ہی ہیں؟ انہوں نے کہا نہیں یا رسول اللہ! واللہ ہم (معمولی) کھجوروں کے بدلہ میں اس (اچھی) کھجور کا ایک صاع اور تین کے بدلہ میں دو صاع لیتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایسا نہ کرنا کہ یہ سود ہے بلکہ تمام صدقہ کی کھجوروں کو دراہم سے فروخت کر دو پھر ان دراہم سے اچھی کھجوریں خرید لو، عبدالعزیز بن محمد، عبدالمجید، سعید، ابوسعید (خدری) اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنی عدی کے بھائی انصاری کو خیبر کا امیر بنا کر بھیجا، عبدالحمید، ابوصالح، سمان، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اسی طرح روایت کرتے ہیں۔

Narrated Abu Said Al-Khudri and Abu Huraira:
Allah's Apostle appointed a man as the ruler of Khaibar who later brought some Janib (i.e. dates of good quality) to the Prophet. On that, Allah's Apostle said (to him). "Are all the dates of Khaibar like this?" He said, "No, by Allah, O Allah's Apostle! But we take one Sa of these (dates of good quality) for two or three Sa's of other dates (of inferior quality)." On that, Allah's Apostle said, "Do not do so, but first sell the inferior quality dates for money and then with that money, buy Janib." Abu Said and Abu Huraira said, "The Prophet made the brother of Bani Adi from the Ansar as the ruler of Khaibar.

یہ حدیث شیئر کریں