صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ غزوات کا بیان ۔ حدیث 1439

جنگ خیبر کا بیان (جو سن ۷ھ میں ہوئی)

راوی: یحیی بن بکیر , لیث , یونس , ابن شہاب , سعید بن مسیب , جبیر بن مطعم

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ أَنَّ جُبَيْرَ بْنَ مُطْعِمٍ أَخْبَرَهُ قَالَ مَشَيْتُ أَنَا وَعُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْنَا أَعْطَيْتَ بَنِي الْمُطَّلِبِ مِنْ خُمْسِ خَيْبَرَ وَتَرَکْتَنَا وَنَحْنُ بِمَنْزِلَةٍ وَاحِدَةٍ مِنْکَ فَقَالَ إِنَّمَا بَنُو هَاشِمٍ وَبَنُو الْمُطَّلِبِ شَيْئٌ وَاحِدٌ قَالَ جُبَيْرٌ وَلَمْ يَقْسِمْ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِبَنِي عَبْدِ شَمْسٍ وَبَنِي نَوْفَلٍ شَيْئًا

یحیی بن بکیر، لیث، یونس، ابن شہاب، سعید بن مسیب، حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ میں اور حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن عفان آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے اور ہم نے عرض کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو المطلب کو خیبر کے خمس میں سے حصہ دیا اور ہمیں چھوڑ دیا حالانکہ ہم (اور وہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے قرابت میں ایک درجہ میں ہیں تو آپ نے جواب دیا کہ بنوہاشم اور عبدالمطلب ایک ہیں، جبیر کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو عبد شمس اور بنو نوفل کو کچھ حصہ نہیں دیا۔

Narrated Jubair bin Mutim:
Uthman bin 'Affan and I went to the Prophet and said, "You had given Banu Al-Muttalib from the Khumus of Khaibar's booty and left us in spite of the fact that we and Banu Al-Muttalib are similarly related to you." The Prophet said, "Banu Hashim and Banu Al-Muttalib only are one and the same." So the Prophet did not give anything to Banu Abd Shams and Banu Nawfal.

یہ حدیث شیئر کریں