صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ غزوات کا بیان ۔ حدیث 1437

جنگ خیبر کا بیان (جو سن ۷ھ میں ہوئی)

راوی: محمد بن ابوالحسین , عمر بن حفص , ان کے والد , عامر , ابن عباس ما

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الحُسَيْنِ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ عَاصِمٍ عَنْ عَامِرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ لَا أَدْرِي أَنَهَی عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَجْلِ أَنَّهُ کَانَ حَمُولَةَ النَّاسِ فَکَرِهَ أَنْ تَذْهَبَ حَمُولَتُهُمْ أَوْ حَرَّمَهُ فِي يَوْمِ خَيْبَرَ لَحْمَ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ

محمد بن ابوالحسین، عمر بن حفص، ان کے والد، عامر، ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ میں نہیں کہہ سکتا کہ آیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لئے گدھوں کے گوشت سے منع فرمایا تھا کہ وہ لوگوں کی بار برداری کے کام آتا ہے اور ان کے کھالینے سے لوگوں کو تکلیف ہوگی یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے دن ہمیشہ کے لئے پالتو گدھوں کا گوشت حرام کردیا ہے۔

Narrated Ibn Abbas:
I do not know whether the Prophet forbade the eating of donkey-meat (temporarily) because they were the beasts of burden for the people, and he disliked that their means of transportation should be lost, or he forbade it on the day of Khaibar permanently.

یہ حدیث شیئر کریں