جنگ خیبر کا بیان (جو سن ۷ھ میں ہوئی)
راوی: سعید بن سلیمان , عباد , شیبانی , ابن ابی اوفی ما
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا عَبَّادٌ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي أَوْفَی رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَصَابَتْنَا مَجَاعَةٌ يَوْمَ خَيْبَرَ فَإِنَّ الْقُدُورَ لَتَغْلِي قَالَ وَبَعْضُهَا نَضِجَتْ فَجَائَ مُنَادِي النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَأْکُلُوا مِنْ لُحُومِ الْحُمُرِ شَيْئًا وَأَهْرِقُوهَا قَالَ ابْنُ أَبِي أَوْفَی فَتَحَدَّثْنَا أَنَّهُ إِنَّمَا نَهَی عَنْهَا لِأَنَّهَا لَمْ تُخَمَّسْ وَقَالَ بَعْضُهُمْ نَهَی عَنْهَا الْبَتَّةَ لِأَنَّهَا کَانَتْ تَأْکُلُ الْعَذِرَةَ
سعید بن سلیمان، عباد، شیبانی، ابن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ خیبر کے دن ہم پر بھوک کا غلبہ ہوا (اس وقت) ہانڈیوں میں جوش آ رہا تھا اور کچھ پک گئی تھیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے منادی نے آکر کہا کہ گدھوں کا گوشت ذرا سا بھی نہ کھاؤ اور ہانڈیاں اوندھا دو، ابن ابی اوفیٰ کہتے ہیں کہ ہم آپس میں کہنے لگے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف اس لئے منع فرمایا ہے کہ ان میں سے ابھی خمس نہیں نکلا ہے اور بعض نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یقینا اس لئے منع فرمایا ہے کہ یہ نجاست کھاتا ہے۔
Narrated Ibn Abi Aufa:
We where afflicted with severe hunger on the day of Khaibar. While the cooking pots were boiling and some of the food was well-cooked, the announcer of the Prophet came to say, "Do not eat anything the donkey-meat and upset the cooking pots." We then thought that the Prophet had prohibited such food because the Khumus had not been taken out of it. Some others said, "He prohibited the meat of donkeys from the point of view of principle, because donkeys used to eat dirty things."