گھوڑوں کی گھوڑ دوڑ کی حد مقرر کرنے کا بیان۔
راوی: عبداللہ بن محمد , معاویہ ابواسحق , موسیٰ بن عقبہ نافع , ابن عمر
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ سَابَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الْخَيْلِ الَّتِي قَدْ أُضْمِرَتْ فَأَرْسَلَهَا مِنْ الْحَفْيَائِ وَکَانَ أَمَدُهَا ثَنِيَّةَ الْوَدَاعِ فَقُلْتُ لِمُوسَی فَکَمْ کَانَ بَيْنَ ذَلِکَ قَالَ سِتَّةُ أَمْيَالٍ أَوْ سَبْعَةٌ وَسَابَقَ بَيْنَ الْخَيْلِ الَّتِي لَمْ تُضَمَّرْ فَأَرْسَلَهَا مِنْ ثَنِيَّةِ الْوَدَاعِ وَکَانَ أَمَدُهَا مَسْجِدَ بَنِي زُرَيْقٍ قُلْتُ فَکَمْ بَيْنَ ذَلِکَ قَالَ مِيلٌ أَوْ نَحْوُهُ وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ مِمَّنْ سَابَقَ فِيهَا
عبداللہ بن محمد، معاویہ ابواسحاق ، موسیٰ بن عقبہ نافع، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان گھوڑوں کے درمیان جن کی تربیت کی گئی تھی، گھوڑ دوڑ کرائی، اور ان کو مقام حفیا سے چھوڑا اور اس کی انتہا ثنیۃ الوادع کو قرار دیا، ابواسحاق راوی کہتے ہیں کہ میں نے موسیٰ سے کہا کہ ان دونوں جگہوں کے درمیان کس قدر فصل تھا انہوں نے کہا چھ یا سات میل کا، اور جو گھوڑے تربیت نہ کئے گئے تھے، ان کے درمیان میں بھی گھوڑ دوڑ کرائی، اور ان کو ثنیتہ الوداع سے چھوڑا، اور اس کی انتہا مسجد نبی زریق کو قرار دیا، میں نے پوچھا ان دونوں کے درمیان میں کس قدر فصل تھا، انہوں نے کہا ایک میل یا اس کے قریب، اور ابن عمر بھی ان لوگوں میں تھے، جنہوں نے گھوڑ دوڑ کی تھی۔
Narrated Abu Ishaq from Musa bin 'Uqba from Mafia from Ibn 'Umar who said:
"Allah's Apostle arranged a horse race amongst the horses that had been made lean, letting them start from Al-Hafya' and their limit (distance of running) was up to Thaniyat-al-Wada'. I asked Musa, 'What was the distance between the two places?' Musa replied, 'Six or seven miles. He arranged a race of the horses which had not been made lean sending them from Thaniyat-al-Wada', and their limit was up to the mosque of Bani Zuraiq.' I asked, 'What was the distance between those two places?' He replied 'One mile or so.' Ibn 'Umar was amongst those who participated in that horse race."