صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ غزوات کا بیان ۔ حدیث 1414

جنگ خیبر کا بیان (جو سن ۷ھ میں ہوئی)

راوی: آدم , شعبہ , عبدالعزیز بن صہیب , انس

حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ سَبَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَفِيَّةَ فَأَعْتَقَهَا وَتَزَوَّجَهَا فَقَالَ ثَابِتٌ لِأَنَسٍ مَا أَصْدَقَهَا قَالَ أَصْدَقَهَا نَفْسَهَا فَأَعْتَقَهَا

آدم، شعبہ، عبدالعزیز بن صہیب، انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صفیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو قید کیا پھر انہیں آزاد کرکے ان سے نکاح کرلیا تو ثابت نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے دریافت کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا کیا مہر مقرر فرمایا؟ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا خود ان کو ہی ان کا مہر مقرر فرمایا کہ انہیں آزاد کردیا۔

Narrated 'Abdul 'Aziz bin Suhaib:
Anas bin Malik said, "The Prophet took Safiya as a captive. He manumitted her and married her." Thabit asked Anas, "What did he give her as Mahr (i.e. marriage gift)?" Anas replied. "Her Mahr was herself, for he manumitted her."

یہ حدیث شیئر کریں