صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ غزوات کا بیان ۔ حدیث 1401

جنگ حدیبیہ کا قصہ اور اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد کہ اللہ تبارک وتعالی مسلمانوں سے راضی ہو گیا جب کہ وہ درخت کے نیچے آپ سے بیعت کر رہے تھے ۔

راوی: ابن نمیر , یعلی , اسمٰعیل

حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا يَعْلَی حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَی رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ کُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ اعْتَمَرَ فَطَافَ فَطُفْنَا مَعَهُ وَصَلَّی وَصَلَّيْنَا مَعَهُ وَسَعَی بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ فَکُنَّا نَسْتُرُهُ مِنْ أَهْلِ مَکَّةَ لَا يُصِيبُهُ أَحَدٌ بِشَيْئٍ

ابن نمیر، یعلی، اسماعیل سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے عبداللہ بن ابی اوفیٰ کو کہتے ہوئے سنا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ تھے جب کہ آپ نے عمرہ ادا کیا چنانچہ آپ نے طواف کیا تو ہم نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ طواف کیا، پھر آپ نے نماز پڑھی تو ہم نے بھی آپ کے ساتھ نماز پڑھی، آپ نے صفا، مروہ کے درمیان سعی فرمائی تو ہم نے بھی سعی کی اور ہم آپ کی اہل مکہ سے حفاظت کر رہے تھے کہ کوئی آپ کو تکلیف نہ دے سکے۔

Narrated 'Abdullah bin Abi Aufa:
We were in the company of the Prophet when he performed the 'Umra. He performed the Tawaf and we did the same; he offered the prayer and we also offered the prayer with him. Then he performed the Sai between Safa and Marwa and we were guarding him against the people of Mecca so that nobody should harm him.

یہ حدیث شیئر کریں