صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ غزوات کا بیان ۔ حدیث 1397

جنگ حدیبیہ کا قصہ اور اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد کہ اللہ تبارک وتعالی مسلمانوں سے راضی ہو گیا جب کہ وہ درخت کے نیچے آپ سے بیعت کر رہے تھے ۔

راوی: قتیبہ , امام مالک , نافع

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا خَرَجَ مُعْتَمِرًا فِي الْفِتْنَةِ فَقَالَ إِنْ صُدِدْتُ عَنْ الْبَيْتِ صَنَعْنَا کَمَا صَنَعْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَهَلَّ بِعُمْرَةٍ مِنْ أَجْلِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ

قتیبہ، امام مالک، نافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر فتنہ کے زمانہ میں عمرہ کے لئے نکلے اور کہنے لگے اگر مجھے بیت اللہ سے روکا گیا تو میں وہی کروں گا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں حدیبیہ میں کیا تھا۔ غرض انہوں نے عمرہ کا احرام باندھا جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عمرے کا احرام باندھا تھا (یہ زمانہ حجاج اور ابن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی جنگ کا تھا) ۔

Narrated Nafi:
Abdullah bin Umar set out for Umra during the period of afflictions, and he said, "If I should be stopped from visiting the Kaba, I will do what we did when we were with Allah's Apostle." He assumed Ihram for 'Umra in the year of Al-Hudaibiya.

یہ حدیث شیئر کریں