صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ غزوات کا بیان ۔ حدیث 1392

جنگ حدیبیہ کا قصہ اور اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد کہ اللہ تبارک وتعالی مسلمانوں سے راضی ہو گیا جب کہ وہ درخت کے نیچے آپ سے بیعت کر رہے تھے ۔

راوی: محمد بن حاتم بن بزیع , شاذان , شعبہ , ابی جمرہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ بَزِيعٍ حَدَّثَنَا شَاذَانُ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَبِي جَمْرَةَ قَالَ سَأَلْتُ عَائِذَ بْنَ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَکَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَصْحَابِ الشَّجَرَةِ هَلْ يُنْقَضُ الْوِتْرُ قَالَ إِذَا أَوْتَرْتَ مِنْ أَوَّلِهِ فَلَا تُوتِرْ مِنْ آخِرِهِ

محمد بن حاتم بن بزیع، شاذان، شعبہ، ابی جمرہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے عائد بن عمرو سے جو کہ اصحاب شجرہ میں شامل تھے دریافت کیا کہ کیا وتر کو ہم دوبارہ پڑھا کریں تو انہوں نے کہا اگر اول شب میں پڑھ لئے تو پھر آخر شب میں نہیں پڑھنا چاہئے۔

Narrated Abu Jamra:
I asked Aidh bin Amr, who was one of the companions of the Prophet one of those (who gave the allegiance to the Prophet the Tree: "Can the Witr prayer be repeated (in one night)?" He said, "If you have offered it in the first part of the night, you should not repeat it in the last part 'of the night." (See Fateh-al-Bari page 458 Vol 8th).

یہ حدیث شیئر کریں