صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ غزوات کا بیان ۔ حدیث 1391

جنگ حدیبیہ کا قصہ اور اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد کہ اللہ تبارک وتعالی مسلمانوں سے راضی ہو گیا جب کہ وہ درخت کے نیچے آپ سے بیعت کر رہے تھے ۔

راوی: محمد بن بشار , ابن عدی , شعبہ , یحیی بن سعید , بشیر بن یسار , سوید بن نعمان

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ سُوَيْدِ بْنِ النُّعْمَانِ وَکَانَ مِنْ أَصْحَابِ الشَّجَرَةِ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ أُتُوا بِسَوِيقٍ فَلَاکُوهُ تَابَعَهُ مُعَاذٌ عَنْ شُعْبَةَ

محمد بن بشار، ابن عدی، شعبہ، یحیی بن سعید، بشیر بن یسار، حضرت سوید بن نعمان سے جو اصحاب شجرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم میں سے تھے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے اصحاب رضی اللہ تعالیٰ عنہم ستو پی کر گزر کیا کرتے تھے ابن عدی شعبہ سے روایت کرتے ہیں معاذ نے بھی ساتھ دیا ہے۔

Narrated Suwaid bin An-Numan:
who was one of those who witnessed (the Pledge of allegiance beneath) the Tree: Allah's Apostle and his companions were given Sawiq and they chewed it.

یہ حدیث شیئر کریں